28 مارچ، 2017، 1:20 PM

عمران خان نے پاکستانی وزير اعظم نواز شریف کو مجرم قراردیدیا

عمران خان نے پاکستانی وزير اعظم نواز شریف کو مجرم قراردیدیا

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کو مجرم قراردیتے ہوئےکہا ہے کہ پاکستانی ریلوے کے وزير لوگوں کی زندگیاں بچانے کے بجائے مجرم وزیراعظم اور ان کے خاندان کی لوٹ مار بچانے کی فکر میں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کو مجرم قراردیتے ہوئےکہا ہے کہ پاکستانی ریلوے کے وزير لوگوں کی زندگیاں بچانے کے بجائے مجرم وزیراعظم اور ان کے خاندان کی لوٹ مار بچانے کی فکر میں ہے۔  پاکستان تحریک انصاف کے چیر مین عمران خان نے شیخوپورہ ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے کے وزیر کا اپنی وزارت کے معاملات سے کوئی لینا دینا نہیں، انہیں چرب زبانی اور شریفوں کی غلامی زیادہ بھاتی ہے، کبھی  ببر شیروں سے قوم کو دھمکاتا ہے اور کبھی ججوں کی تضحیک کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر ریلوے کو لوگوں کی زندگیوں سے زیادہ مجرم وزیر اعظم نواز شریف کی لوٹ مار بچانے کی فکر ہے، حادثے کی ذمہ داری چھوٹے ملازم پر ڈال کر مجرموں کو بچانے کی کوشش قبول نہیں کریں گے، ریلوے کے وزیر کواحساس ذمہ داری ہوتا تو ناکامی تسلیم کرتے ہوئے گھر جانے کو ترجیح دیتے مگرجب وزیر اعظم خود ہٹ دھرمی سے کام لے تو وزیروں کو اخلاقیات کون سکھائے۔

News ID 1871397

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha